کرونا وائرس:پاکستان میں مجموعی اموات 18 ہزار677 ہوگئیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ ایک دن میں مزید 140 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال   کرگئے جبکہ 58 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

جمعہ کو این سی او سی کی جانب سے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ  24  گھنٹوں میں 4 ہزار 298 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.58 فیصد ہے۔ کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 82 اموات، خیبرپختونخوا میں 40 اموات ہوئیں۔سندھ میں 7 ،اسلام آباد میں 3، بلوچستان میں 3 اور آزاد کشمیر میں 5 اموات ہوئیں۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 677 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 846 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ فعال کیسزکی تعداد83 ہزار 699 ہوگئی ہے۔کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 47 ہزار 755 ہے۔ ملک بھر میں  وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار 131 تک پہنچ گئی ہے۔

اس وقت ملک کے 638 مختلف اسپتالوں میں 5 ہزار 678 مریض زیرِعلاج ہیں۔ اسلام آباد میں 45 فیصد، ملتان میں 65 فیصد،لاہورمیں 64 فیصد، گجرانوالہ میں 69 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں 58 فیصد، پشاور 64 فیصد، ملتان میں 59 فیصد اور صوابی میں 67 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں