کرونا وائرس:پاکستان میں مزید118 اموات ریکارڈ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے بتایا ہے کہ ایک دن میں مزید 118 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ ان میں سے 50  مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

 این سی او سی نے بتایا ہے کہ چوبیس گھنٹوں میں 3 ہزار 785 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 81 اموات، خیبر پختونخوا میں 26 اموات ہوئیں۔ سندھ 4 ، اسلام آباد 2، بلوچستان 1 ، آزاد کشمیر میں 4 اموات ہوئیں۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 915 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 736 ٹیسٹ کئے گئے۔

این سی اوسی نے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد81 ہزار 830 ہوگئی ہے۔کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 57 ہزار 281 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 58 ہزار 26 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے 639 مختلف اسپتالوں میں 5 ہزار416 مریض زیر علاج ہیں۔پشاور میں 51 فیصد، ملتان میں 67 فیصد، لاہور میں 67 فیصد، گجرانوالہ میں 79 وینٹیلیٹرز بھر چکے ہیں۔اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں 48 فیصد، پشاور 54 فیصد،  ملتان میں 63 فیصد اور صوابی میں 52 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں