کرونا وائرس:پاکستان میں 24 گھنٹےمیں 131 افرادانتقال کرگئے

فوٹو : آن لائن

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےبتایا ہے کہ 1 دن میں مزید131 افراد کرونا وائرس کےباعث انتقال کرگئے۔ان میں سے 52 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

جمعہ کو این سی او سی نےبتایا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 112 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.41 فیصد ہے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 83 اموات،خیبرپختونخوا میں 36 اموات ہوئیں۔سندھ 4، اسلام آباد 2 ،آزاد کشمیر میں 5 اور بلوچستان میں 1 مریض کا انتقال ہوا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار سے زائد  ٹیسٹ کئے گئے۔

این سی او سی نےبتایا ہے کہ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد91 ہزار 547 ہے۔کرونا سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 7 لاکھ 11 ہزار 465 ہے۔ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 823 ہوگئی ہے جبکہ 6 ہزار 507 مریض 631 اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔

اس وقت مردان میں 64 فیصد، ملتان میں 74 فیصد،لاہورمیں 72 فیصد، گجرانوالہ میں 59 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔ملتان میں 77 فیصد، پشاور 70 فیصد،  گوجرانوالہ میں 74 فیصد اور نوشہرہ میں 67 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔