کرونا وائرس: فعال کیسز کی تعداد60 ہزار268 تک پہنچ گئی

فوٹو: این سی او سی

پاکستان میں 1 روز کے دوران مزید 65 مریض کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ ان میں سے 23 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا ہے۔

بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ 24  گھنٹوں میں 2 ہزار 724 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.61 فیصد ہوگئی ہے۔

پچیس مئی کو کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 36 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ خیبر پختونخوا میں 20 ، سندھ میں 6، بلوچستان میں 1 اور اسلام آباد میں 2 مریضوں کا انتقال ہوا۔ پاکستان میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 465 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 76 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ فعال کیسزکی تعداد60 ہزار268 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 27 ہزار 843 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 8 ہزار 576 ہوگئی ہے۔

اس وقت ملک کے 639 مختلف اسپتالوں میں 4 ہزار 654 مریض زیرِعلاج  ہیں۔ وینٹیلیٹرز سے متعلق این سی او سی نے بتایا کہ فیصل آباد میں 36 فیصد، ملتان میں 69 فیصد،لاہور میں 44 فیصد، بہاولپورمیں 38 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔

آکسیجن بیڈز سے متعلق بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میں 45 فیصد، پشاورمیں 38 فیصد،  ملتان میں 57 فیصد اور صوابی میں 44 فیصد مریض  آکسیجن بیڈز پر موجود ہیں۔

بدھ کو معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد ایف 9 پارک میں ماس ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا اور میڈیا سے مختصر بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو کرونا سے بچاؤ کیلئےحکومت خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ملک بھر میں ویکسینیشن پلان پرعمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں اور ویکسینیشن سینٹرز پرعوام کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔