کرونا وائرس: مثبت کیسز کی شرح 1.99 فیصد ہے

فوٹو: آن لائن

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ ایک دن میں 36 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کر گئے۔ان میں سے 18 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

ہفتے کو این سی او سی نے بتایا کہ  24  گھنٹوں میں 935 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 1.99 فیصد ہے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ  سندھ میں 15اموات، پنجاب میں 13 اموات ہوئیں۔ خیبرپختونخوا میں 4، بلوچستان اور اسلام آباد میں ایک ایک اور آزاد کشمیر میں 2 اموات ہوئیں۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 188 ہو گئی ہے۔

این سی او سی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 842 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد32 ہزار 710 ہوگئی ہے۔کرونا سے صحتیاب ہونےوالوں کی تعداد 8 لاکھ 98 ہزار 944 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسزکی تعداد 9 لاکھ 53 ہزار 842 ہوگئی ہے۔

اس وقت 2 ہزار 231 مریض 639 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔اسلام آباد میں 22 فیصد، ملتان میں 26 فیصد،لاہور میں 20 فیصد، بہاولپور میں 24 وینٹیلیٹرز بھر چکے ہیں۔کراچی میں 24 فیصد،مظفرآباد میں 19 فیصد،راولپنڈی میں 17 فیصد اورگلگت میں 36 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

جمعہ کو ٹویٹ کرتےہوئے اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملک میں سخت ایس او پیز اور ویکسینیشن نہ ہوئی تو جولائی میں کرونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے۔ اسد عمر نے بتایا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلجنس کی بنیاد پر این سی او سی اجلاس میں وباء کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ ایس او پیز پر عمل کریں اور جتنا جلد ممکن ہو ویکسینیشن کروائیں۔