کرونا وائرس کے باعث آئند چند ہفتے انتہائی اہم ہیں،اسدعمر

فائل فوٹو

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث آئند چند ہفتے انتہائی اہم ہیں۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث آئند چند ہفتے انتہائی اہم ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے جمعہ کو ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر زیادہ عمل کرنے کی ضروت ہے۔

انھوں نے کہا کہ وبا سے بچاؤ کا چیلنج ابھی ختم نہیں ہوا ہے بلکہ مزید بڑھ رہا ہے۔

اسدعمر نے یہ بھی کہا کہ وباء کو پھیلنے دیا گیا تو کوئی سسٹم اس کا مقابلہ نہیں کر پائے گا۔ اس وقت گزشتہ سال جون سے یہ شرح57 فیصد زیادہ ہے۔

جمعہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ 1 دن میں مزید 131 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ ان میں سے 52 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

24 گھنٹوں میں 5 ہزار 112 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.41 فیصد ہے۔

متعلقہ خبریں