کرونا وائرس:1روز میں سب سےزیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے بتایا ہے کہ 1 دن میں 92 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ان میں سے 45 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

منگل کو این سی او سی نے بتایا کہ 24  گھنٹوں میں 2 ہزار 253 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 4.82 فیصد ہے۔ کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 55 اموات،خیبرپختونخوا میں 20 اموات ہوئیں۔سندھ میں 16، اسلام آباد  میں 1 مریض کا کرونا وائرس سے انتقال ہوا۔ پاکستان میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 400 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 726 ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد62 ہزار295 ہوگئی ہے۔کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 23 ہزار 157 ہے۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 5 ہزار 852 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک کے 639 مختلف اسپتالوں میں 4 ہزار 723 مریض زیر علاج ہیں۔ پشاورمیں 35 فیصد، ملتان میں 72 فیصد، لاہورمیں 45فیصد، بہاولپورمیں 40 فیصد وینٹیلیٹرز بھر چکے ہیں۔بہاولپور میں 38 فیصد، پشاور 39 فیصد،ملتان میں 54 فیصد اور صوابی میں 45 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ ملک بھر میں کرونا ویکسینشن کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 68 ہزار 236 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ ملک بھر میں اب تک 58 لاکھ 43 ہزار 59 افراد کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔

متعلقہ خبریں