کرونا وائرس:1 روز میں 27 افراد انتقال کرگئے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے بتایا ہے کہ ایک دن میں 27 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ان میں سے 12 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

ہفتے کو این سی او سی نےبتایا ہے کہ 24  گھنٹوں میں991 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 12 اموات، سندھ میں 8 اموات،خیبرپختونخوا میں 5 اموات اور اسلام آباد میں  2 اموات ہوئیں۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار940  ہوگئی ہے۔

ٹیسٹ اور کیسز:۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 269ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد35 ہزار491 ہوگئی ہے۔ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 8 لاکھ 89 ہزار787 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 47 ہزار 218 ہوگئی ہے۔

اس وقت ملک کے 639 مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 560 مریض زیر علاج ہیں۔ پشاورمیں 19 فیصد، ملتان میں 36 فیصد، لاہورمیں 21 فیصد،بہاولپور میں 26 وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔ کراچی میں 24 فیصد، ایبٹ آباد  میں 24 فیصد، ملتان میں 24 فیصد اور گلگت میں 45 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں