کرونا وائرس:2 ہزار415 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے بتایا ہے کہ 1 دن میں 39 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ان میں سے 19 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

بدھ کواین سی او سی نےبتایا کہ 24 گھنٹوں میں 930 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ میں سندھ میں14 اموات، پنجاب میں 13 اموات،خیبرپختونخوا میں 6 اموات ہوئیں۔بلوچستان میں 2 اموات، آزاد کشمیر میں 1 اور گلگت میں 3 اموات ہوئیں۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 73 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 519 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں کرونا کےفعال کیسزکی تعداد33 ہزار 5 ہے جبکہ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 95 ہزار 690 ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 50 ہزار 768 ہوگئی ہے۔ اس وقت 2 ہزار 415 مریض 639 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 22 فیصد، ملتان میں 27 فیصد،لاہور میں21 فیصد، بہاولپورمیں 26 فیصد وینٹیلیٹرز بھر چکے ہیں۔ کراچی میں 24 فیصد،صوابی میں 35 فیصد، ملتان میں 19 فیصد اور گلگت میں 42 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

گذشتہ روز معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فائزر ویکسین کی 1 کروڑ 30 لاکھ خوراکیں ملیں گی، جس کیلئےفائزر اور بائیواین ٹیک سے معاہدے ہوگیا ہے۔ فائزر ویکسین کی خوراکیں 2021 کے دوران ہی فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ کویکس کے ذریعے پاکستان کو پہلے 1 لاکھ فائزر ویکسین ملی تھیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کرونا سے بچاؤ کی فائزر ویکسین کمزور قوت مدافعت والے افراد اور بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کو لگائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں