این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا ہے کہ 16مئی سے30سال اور زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بدھ کی صبح اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں ویکسین کی دستیابی میں بہتری آرہی ہے۔ ویکسین سپلائی میں اضافے کیساتھ ویکسینیشن کیٹیگری میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
As vaccine supply continues to improve and vaccination capacity gets enhanced in all Federating units, we continue to expand the categories of those who are eligible to get vaccinated. Starting sunday the 16th of May, registration will be open to all 30 years and older citizens
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 12, 2021
بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ 1 دن میں مزید 104 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جن میں سے 49 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 869 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور ملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 7.42 فیصد ہے۔
این سی او سی کےمطابق سب سے زیادہ پنجاب میں 63 اموات،خیبرپختونخوا میں 24 اموات ہوئیں۔ سندھ 12 ، اسلام آباد 2، بلوچستان میں 2، آزاد کشمیر میں ایک مریض کا وائرس سے انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 19 ہزار 210 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 616 ٹیسٹ کئے گئے اور فعال کیسز کی تعداد76 ہزار 536 تک پہنچ گئی ہے۔ وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 71 ہزار 692 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار 438 ہوگئی ہے۔
این سی او سی نے مزید بتایا کہ 5 ہزار 184 مریض 639 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ پشاور میں 41 فیصد، ملتان میں 73 فیصد، لاہورمیں 63 فیصد گجرانوالہ میں 52 فیصد وینٹیلیٹرز بھر چکے ہیں۔ گوجرانوالہ میں 64 فیصد، پشاور 51 فیصد،ملتان میں 54 فیصد اور صوابی میں 60 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔
Reason why we are opening vaccination based on age in descending order is due to finite availability of vaccines globally, as well as vaccination capacity in the country. Both supply of vaccines and vaccination capacity are continuously increasing with concerted efforts.
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 11, 2021
Therefore it is vital that vaccination is concentrated on the most vulnerable segments of population. The risk of mortality due to covid rises sharply with age. In Pakistan the case fatality rate based on cumulative data this strong linkage in our country also
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 11, 2021
Mortality percentage which has been less than 1% for people under 40, rises to 1.8% for 41-50, 3.8% for 51-60, 7.2% for 61-70, 11.1% for 71-80 and over 15% for those above 80
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 11, 2021
Only 7% of Pakistan population is above the age of 60 and 53% of all covid deaths have been in this age bracket. Conversely 77% of Pakistan population is below the age of 40 and only 9% of total covid deaths in Pakistan have been in this age bracket
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 11, 2021
منگل کو این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ویکسینیشن کے عمل سے متعلق اہم وضاحت کی ہے۔ انھوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ عمر کے لحاظ سے ویکسینیشن کا عمل دنیا میں محدود ویکسین دستیابی کے باعث شروع کیا۔ ویکسین کی سپلائی اور ویکسینیشن میں ٹھوس کاوشوں سے اضافہ ہو رہا ہے۔40 سال سے کم عمر کے افراد میں شرح اموات 1 فیصد سے بھی کم رہی جبکہ 41 سے 50 سال کی عمر کے افراد میں شرحِ اموات 1.8 فیصد رہی۔51 سے 60 میں 3.8فیصد، 61 سے 70 میں 7.2 فیصد شرح اموات رہی۔ انھوں نے بتایا کہ 71 سے 80 سال میں 11.1 فیصد اور 80 سے زائد عمر کے افراد میں شرح اموات 15 فیصد رہی۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین پہلے ان طبقات کو لگائی گئی جنہیں متاثر ہونے کا زیادہ خطرہ تھا۔کرونا کے باعث اموات کی شرح عمر کے ساتھ بڑھتی ہے۔7 فیصد پاکستانی 60 سال کے عمر سے زائد ہے۔53 فیصد کرونا سے اموات 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ہوئیں۔77 فیصد پاکستانی 40 سال کی عمر سے کم ہیں۔9 فیصد اموات 40 سال سے کم عمر کے افراد کی ہوئیں۔
متعلقہ خبریں