بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر ویرات کوہلی نے بھارت میں کرونا بحران سے نکلنے میں مدد کے لیے امدادی مہم کا آغاز کردیا ہے۔
ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں نے عوام سے بھارت میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث پیش آنے والے بحران سے نکلنے کے لیے عطیات دینے کی درخواست کی ۔
Anushka and I have started a campaign on @ketto, to raise funds for Covid-19 relief, and we would be grateful for your support.
Let’s all come together and help those around us in need of our support.
I urge you all to join our movement.
Link in Bio! 🙏#InThisTogether pic.twitter.com/RjpbOP2i4G
— Virat Kohli (@imVkohli) May 7, 2021
انہوں نے لکھا کہ میں نے اور انوشکا نے کرونا ریلیف کے فنڈ جمع کرنے کے لیے کیٹو کے ساتھ مل کر ایک مہم شروع کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر اس بحران پر قابو پالیں گے، براہ کرم بھارت کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اس اہم وقت کے دوران آپ کی مدد کئی جانیں بچانے میں معاون ثابت ہوگی۔
متعلقہ خبریں