کرونا ویکسینیشن: پاکستان میں بزرگ شہریوں کی رجسٹریشن شروع

فوٹو: ٹوئٹر

این سی او سی کے سربراہ اسد عمرنے کہا ہے کہ 65سال اوراس سےزائدعمرکےافرادکی کروناویکسین کیلئےرجسٹریشن شروع ہوگئی ہے۔

پیرکو اپنےٹویٹ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ 65 برس اور اس سے زائد عمر کے شہری اپنا قومی شناختی کارڈنمبرلکھیں اور1166پر مسیج بھیج دیں۔ ویکسی نیشن کاعمل مارچ میں شروع ہوگا۔

معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ویکسین سینٹراورلگنے کی تاریخ کا ویکسین آمد کے بعد بتادیاجائےگا۔ شہری نادرا کی ویب سائٹ کےذریعےبھی رجسٹرڈ ہوسکتےہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 26  افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔سب سےزیادہ پنجاب میں 14 اور سندھ میں 7 اموات ہوئیں۔خیبرپختونخوا میں 4، اسلام آباد میں 1 مریض کا کرونا کے باعث انتقال ہوا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں1 ہزار48 نئےکرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد12 ہزار333 ہوگئی۔اس دوران 32 ہزار19 ٹیسٹ کئےگئے۔ملک میں کرونا کے فعال کیسزکی تعداد25 ہزار 747 ہے۔کرونا سےصحت یاب والوں کی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار 997 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں کرونا وائرس کےکیسز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 77 ہوگئی ہے۔

سندھ میں اب تک 27751 افراد کو کرونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔بلوچستان میں 197 ہیلتھ ورکرز کو انسداد کرونا ویکسین لگائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں