کرونا ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئی

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز 15 لاکھ 50ہزار ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گئی۔

ںیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پی آئی اے 22جون کو مزید 20لاکھ کرونا ویکسین پاکستان لے کر لائے گا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ چین، پاکستان کو ویکسین کی بلاتعطل فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کر رہا ہے۔

پی آئی اے اس ریلیف آپریشن کی لیے بوئنگ 777طیارے استعمال کر رہا ہے۔ نصف تعداد اسلام آباد آف لوڈ کے بعد طیارہ کچھ دیر میں کراچی روانہ ہوگا۔

کرونا کی مزید 15 لاکھ ویکسین آج پاکستان پہنچ جائینگی

سربراہ این سی او سی کے مطابق گزشتہ ہفتے روزانہ 3 لاکھ 32 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ آئندہ ہفتے مزید ریکارڈ بنائیں گے۔

واضح رہے کہ کرونا کے سبب گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 37 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار 977 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ روز مزید ایک ہزار پچاس افراد وبا میں مبتلا ہوئے۔ 24 گھنٹےکے دوران 41 ہزار 65 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔ مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ پانچ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں