کرونا ویکسین کی مزید 20لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

Corona vaccine

ملک میں کرونا ویکسین کی قلت پر قابو پانے کے لیے سائینو ویک کی مزید 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ویکسین پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی ہے۔

نئی ویکسین آنے سے یومیہ ویکسی نیشن بڑھانے میں مدد ملے گی جبکہ ویکسین ملک کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز میں تقسیم کی جائے گی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ نئی خوراکیں چین سے ویکسین خریدنے کے معاہدے کے تحت لائی گئی ہیں۔

کرونا ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئی

واضح رہے کہ اتوار 20جون کو کرونا کی 15لاکھ 50ہزار ویکسین پاکستان پہنچی تھیں۔ نصف تعداد اسلام آباد آف لوڈ کے بعد طیارہ کراچی پہنچا تھا۔

این سی او سی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک روز میں 39افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے جس میں سے 19 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

ملک میں 930 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ میں سندھ میں14 اموات، پنجاب میں 13 اموات،خیبرپختونخوا میں 6 اموات ہوئیں۔بلوچستان میں 2 اموات، آزاد کشمیر میں 1 اور گلگت میں 3 اموات ہوئیں۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 73 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں