وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کی مزید 15 لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچ جائیں گی
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگلے 10 دن میں مزید 50 لاکھ ڈوزز ملیں گی۔ گزشتہ ہفتے روزانہ 3 لاکھ 32 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ آئندہ ہفتے مزید ریکارڈ بنائیں گے۔
اسد عمر کے مطابق یہ اب تک کی بلند ترین ہفتہ وار ویکسین لگانے کی شرح ہے۔ نئے خوراک آنے سے ویکسین کی قلت دور ہو سکے گی۔
Last week jun 12-18, more than 23 lakh vaccinations were done at a rate of 332,877 per day. This is the highest so far in any week. With 1.5 million vaccines arriving today and another almost 5 million in next 10 days, inshallah next week will be a new record. Well done Pakistan
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 20, 2021
واضح رہے کہ کرونا کے سبب گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 37 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار 977 تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ روز مزید ایک ہزار پچاس افراد وبا میں مبتلا ہوئے۔ 24 گھنٹےکے دوران 41 ہزار 65 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔ مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ پانچ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں