بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک اور اداکار مارن کرونا کے باعث انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارن میں گزشتہ دنوں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ گھر پر ہی قرنطینہ میں تھے۔
Ghilli actor #Maran dies of Covid-19 at 48 in Chengalpethttps://t.co/egsyzHwAjN
— India Today Showbiz (@Showbiz_IT) May 12, 2021
ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں چنئی کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ آج چل بسے ہیں۔
مارن نے کئی سپر ہٹ فلمیں کی ہیں جن میں سے متعدد فلموں میں معاون اداکار کا کردار ادا کیا ہے جبکہ اپنی جاندار اداکاری کے باعث شہرت حاصل کی۔
دوسری طرف بھارت کے کامیڈی ڈرامے تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے سابق اداکار بھاویا گاندھی کے والد بھی کرونا کے باعث چل بسے۔
متعلقہ خبریں