کرینہ کپور اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد ایک بار پھر فلم انڈسٹری میں اپنا ’کم بیک‘ کرنے جا رہی ہیں۔
بالی وڈ میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہیں میتھالوجیکل فلم ’سیتا‘ کی پیشکش کی گئی ہے۔ اس کردار کے لیے کرینہ کپور نے فلم سازوں سے بارہ کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے جس پر انڈیا میں سوشل میڈیا صارفین ’بیبو‘ پر تنقید کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
اداکارہ تاپسی پنو اس سارے معاملے پر کرینہ کپور کے دفاع میں سامنے آئی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ کرینہ کپور کا حق ہے کہ وہ بھاری معاوضے کا مطالبہ کریں۔
تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ یہ صنفی تعصب کی نشانی ہے کہ زیادہ معاوضے کا تقاضا کرنے پر صرف خواتین پر تنقید کی جاتی ہے اور اگر مرد ایسا کرتا ہے تو اسے اس کی کامیابی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق تاپسی پنوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ یہ صنفی تعصب کی نشانی ہے کہ زیادہ معاوضے کا تقاضا کرنے پر صرف خواتین پر تنقید کی جاتی ہے اور اگر مرد ایسا کرتا ہے تو اسے اس کی کامیابی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔‘

تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ یہ صنفی تعصب کی نشانی ہے کہ زیادہ معاوضے کا تقاضا کرنے پر صرف خواتین پر تنقید کی جاتی ہے (فوٹو: انسٹاگرام)