کسٹم بلوچستان کی کارروائیاں، کروڑوں روپے کااسمگل شدہ سامان برآمد

کسٹم نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ غیرملکی سامان برآمد کرلیا۔

ترجمان کسٹم کے مطابق اسمگلرز کیخلاف کارروائیاں پنجگور، سوراب، مانی خوا کے علاقوں میں کی گئیں جہاں خصوصی چیکنگ کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا غیرملکی اسمگل شدہ سامان قبضے میں لیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے سامان میں تمباکو، ٹائلز، کپڑا، فلیور اور متفرق اشیاء شامل ہیں۔ کسٹم حکام نے 2 گاڑیاں بھی تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردیں۔

تازہ ترین

افغانستان میں 64 کے آئین کاعارضی نفاذ متوقع
ملتان:50سالہ الیکٹریکل انجینئر بریانی فروخت کرنےپرمجبور
مسلمانوں کاقتل: عرب سوشل میڈیاپر بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کامطالبہ
لندن میں شہبازشریف پرکوئی کیس نہیں تھا،شہزاداکبر