کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں، چوہدری نثار

حلقے کےلوگوں سے پوچھیں نمائندگی کررہاہوں کہ نہیں

مسلم لیگ نون کے ناراض رہنماء چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں ہوں۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میرے حلقے کے لوگوں سے پوچھیں ان کی نمائندگی کررہا ہوں یا نہیں۔ میں کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں ہوں، عمران خان کو مشورہ ہے ٹھنڈا کرکے کھائیں۔

چوہدری نثار نے مزید کہا کہ حکومت کے ایک خودساختہ آرڈیننس کے باعث حلف لینے کا فیصلہ کیا، گزشتہ الیکشن میں صوبائی اسمبلی سے 34 ہزار سے زائد ووٹوں کی لیڈ سے منتخب ہوا جبکہ قومی اسمبلی کی نشست پر مجھے ناکام کیاگیا۔

چوہدری نثار کل پنجاب اسمبلی کی رکنیت کاحلف اٹھائیں گے

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے بہت دوست ہیں ان کو میرے مشورے کی ضرورت نہیں البتہ ملک کو مفاہمت کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ نون لیگ کے ناراض رہنما چوہدری نثار تقريبا 3سال بعد آج 24 مئی کو پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ حلف اٹھانے سے قطعاً اُن کے موقف میں تبدیلی نہیں آئے گی اور اسمبلی سے کسی قسم کی مراعات، تنخواہ یا ٹی اے ڈی اے نہیں ليں گے۔

متعلقہ خبریں