کلفٹن بن قاسم پارک کے قریب دستی بم حملہ، گارڈزخمی

کراچی کے علاقے کلفٹن بن قاسم پارک کے قریب دستی بم حملے میں سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔

ایس ایچ او کلفٹن پولیس اسٹیشن کے مطابق بن قاسم پارک کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار گرینیڈ پھینک کر فرار ہوگئے، دھماکے میں زخمی ہونیوالے سیکیورٹی گارڈ کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض کا کہنا تھا کہ بن قاسم پارک کے قریب دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم شواہد اکٹھے کرنے کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردیں۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بم عمارت کے دروازے پر پھینکا گیا، جو امریکی ساختہ تھا، آر جی ڈی 5 نامی دستی بم کا وزن 500 گرام تھا، جس میں 65 گرام بارود ہوتا ہے، اس کا دھماکا 10 میٹر کے گھیرے میں ہلاکت خیز ہوسکتا ہے جبکہ 25 میٹر کے گھیرے میں لوگوں کو زخمی کرسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں