
فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ نے کمشنر کراچی کو آئندہ سماعت پر دودھ کی قیمت کے تعین کا میکنزم پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جمعرات 10جون کو دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں کمشنر کراچی کی جانب سے رپورٹ پیش کر دی گئی۔
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ دودھ کی سرکاری قیمت 94روپے فی لیٹر مقرر ہے لیکن شہر میں 120 اور 130 روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔ زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
کمشنر آفس کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
عدالت نے دودھ کی قیمت کے تعین کا میکنزم پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 12اگست تک ملتوی کر دی۔
متعلقہ خبریں