کندھ کوٹ:کچے کےعلاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن جاری

بھاری ہتھیاروں کا استعمال

کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ایس ایس پی کندھ کوٹ پولیس امجد شیخ نے بتایا کہ یہ آپریشن جاگیرانی گینگ کے خلاف کیا جارہا ہے۔ ہفتے کو ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان جدید اسلحہ سے فائرنگ کی گئی۔ ا س دوران ڈاکو اپنے ٹھکانوں سے فرار ہو کر دریا کے دوسرے کنارے چلے گئے۔

پولیس نےڈاکوؤں کے مویشی  تحویل میں لے کر ان کے ٹھکانوں کو آگ لگادی۔ پولیس نے کچے کی طرف آنے اور جانے والے راستوں کو مکمل سیل کردیا ہے۔

ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے۔پولیس کی جانب سے ہیوی مشینری، اے پی سی،چین راکٹ لانچرز کا استعمال کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں