کنگناکیلئےمنیب بٹ اورمایاعلی کاکراراجواب

پاکستانی شوبزستاروں مایاعلی اور منیب بٹ نے متنازع بیانات کے باعث شہرت رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنارناوت کو فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی بربریت کی حمایت کا بھرپورجواب دیا ہے۔

انسٹا پوسٹ میں کنگنا نے تمام مسلمانوں کو دہشتگرد قراردیتے ہوئے اسرائیل کے حمایت میں ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا تھا،”اپنی قوم اور اس کے لوگوں کو بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی سے بچانا بنیادی حق ہے۔ بھارت، اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے ”۔

اداکارہ نے انتہائی جانبدارانہ بیان میں کہا تھاکہ ”جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ دہشتگردی کا جواب دھرنے سے دینا چاہئے وہ اسرائیل سے سیکھیں۔ وہ دہشتگردی پھیلائیں گے ، اگر آپ سخت جواب دیں گے تو وہ رونے لگیں گے اگر آپ صرف احتجاج کرتے ہیں تو وہ آپ کی پارلیمنٹ اور فائیو اسٹار ہوٹلوں کو بھی دھماکے سے اڑا دیں گے ، یہ انتہا پسندانہ اسلامی دہشت گردی ہے” ۔

اس بات کے ردعمل میں اداکارہ مایاعلی نے کنگنا کیلئے اظہارافسوس کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اداکارہ میں کم از کم کچھ انسانیت توہونی چاہیے۔

منیب بٹ نے انسٹااسٹوریزمیں سخت ردعمل دیتے ہوئے عنوان میں لکھا ” دماغی بیمار کنگنا کیلئے ”۔

اداکار نے لکھا ”مودی، بھارتی انتہاپسند جماعت آر ایس ایس اوردائیں بازوکی جماعتیں ہمیں لیکچردے رہےہیں جبکہ اصل میں وہ خود دہشتگرد ہیں جومسلمانوں اور اسلام کے خلاف انتشار پھیلارہے ہیں”۔

منیب بٹ نے اس امرپرحیرت کااظہار کیا کہ بی جے پی نے کنگنا کو بھارت میں کرونا کی صورتحال سے توجہ ہٹانے اور مسلمانوں کیخلاف زہراگلنے کیلئے کتنے پیسے دیئے ہونگے، انہوں نے لکھا ” اسلام ایک ہی ہے، جس میں دہشتگردی تو دور کی بات جنگ میں بھی بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کو مارنے کی سخت ممانعت ہے ”۔

انہوں نے اداکارہ کے بیان کو شہرت حاصل کرنے کے لیے دیا جانےوالا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یکے بعد دیگرے فلمیں فلاپ ہونے کے بعد کنگنادماغی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔

غزہ میں ، اسرائیلی فضائی حملوں سے اب تک 17 بچوں سمیت 67 افراد جان سے جاچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں