کوئٹہ، مستونگ اور بولان میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں افطار کے کچھ دیر بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گردو نواح کے علاوہ مستونگ اور بولان میں بھی بدھ کو افطار کے کچھ دیر بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز مستونگ سے 40 کلو میٹر دور مشرق میں اور گہرائی 25 کلو میٹر تھی۔

متعلقہ خبریں