کوئٹہ:ہیروئن، چرس سمیت 42 ٹن منشیات نذر آتش

منشیات کیخلاف جنگ جاری رہےگی،وفاقی سیکریٹری

اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان بھرمیں مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں پکڑی جانے والی 42 ٹن منشیات نذرآتش کردیں۔

وفاقی سیکرٹری برائے انسداد منشیات اکبر حسین درانی نے ایک تقریب کے دوران بٹن دبا کر منشیات نذر آتش کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکبر حسین درانی کا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے اسکولوں پر زور دیا کہ وہ بچوں کے والدین پر واضح کردیں کہ اگر ان کا بچہ منشیات پیتا یا فروخت کرتا ہوا پایا گیا یا کسی بھی طرح ملوث نکلا تو اسے اسکول سے نکال دیا جائے گا۔اس موقع پر ایک سال کےدوران پکڑی گئی 4.3 ٹن ہیروئن،21 ٹن چرس،ساڑھے 1 ٹن افیون،4 ٹن مارفین سمیت دیگر منشیات تلف کی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران 55 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 21 اسمگلرز کو بھی گرفتار کیا گیا۔اس موقع پر معروف فنکار ایوب کھوسہ نے منشیات کے خاتمے کے لیے ہر سطح پر اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے الیٹ کلاس پر بھی کام کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں