کوئٹہ: خفیہ اطلاعات پر آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک

فائل فوٹو

کوئٹہ کے علاقے مارواڑ میں سی ٹی ڈی نے کامیاب آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ سے تقریباً 60 کلو میٹر دور مارواڑ کے پہاڑی علاقے میں خفیہ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی موجودگی پر سرچ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، جب کہ کارروائی کے دوران 6 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کئی گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاونڈ کی تلاشی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ کمپاونڈ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گرد گزشتہ ایک ماہ سے فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔ جب کہ یہ گروپ مزید کارروائیوں چند روز قبل اکٹھا ہوا تھا، تاہم خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کے بعد ان کی پلاننگ ناکام بنادی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں