کوئٹہ سول اسپتال میں لفٹ گرنےسے مریض کی حالت غیرہوگئی

کوئٹہ کے سول اسپتال میں مریض کو منتقل کرتے ہوئے لفٹ گر گئی جس سے مریض کی حالت غیر ہوگئی۔

ولید نامی شہری بینظر پل کے قریب ٹریفک حادثے میں گزشتہ روز زخمی ہوا تھا جسے فوری طور پر سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔

ولید کے سر میں آنے والی چوٹ کے آپریشن کے بعد اسے آئی سی یو منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران لفٹ گر گئی جس سے زخمی کی حالت مزید تشویشناک ہو گئی۔

مریض کو دوبارہ فوری آئی سی یو منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

ترجمان سول اسپتال نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے وائرل ویڈیو کو پرانی قرار دے دیا۔