کوئٹہ: سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلےمیں 4دہشتگرد ہلاک

CTD

فائل فوٹو

کوئٹہ کے علاقے اغبرگ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع ملنے پر اغبرگ میں کمپاونڈ پر کارروائی کی۔ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جو فورسز پر حملوں اور دیگر تحریب کاری میں ملوث تھے۔

دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاونڈ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا جبکہ فرار دہشت گردوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں