کوئٹہ: عبدالستار ایدھی کا قد آور مجسمہ نصب

فوٹو: سماء ڈیجیٹل

کوئٹہ شہر کے وسطی علاقے میں معروف سماجی رہنماء اور انسانیت کےخدمت گزار عبدالستار ایدھی کا مجسمہ نصب کردیا گیا۔

کوئٹہ شہر میں عبدالستار ایدھی کا مجسمہ انہی کے نام سے منسوب چوک پر نصب کیا گیا ہے۔

عبدالستار ایدھی کا مجسمہ معروف آرٹسٹ اور مجسمہ ساز اسحاق لہڑی نے تیار کیا جن کا کہنا ہے کہ ایدھی صاحب کی گراں قدر سماجی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہتا تھا۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل بلوچستان کے شہر زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی کے ساتھ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا مکمل اور قدآور مجسمہ تیار کرکے نصب کیا تھا۔

یاد رہے کہ عبدالستار ایدھی کا مجسمہ پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوٹ کےتعاون سے نصب کیا گیا ہے۔