کوئٹہ میں افغان طالبان کے حق میں ریلی

شرکاء نے امارات اسلامی کے سفید پرچم اٹھا رکھے تھے

Your browser does not support the video tag.

کوئٹہ میں افغان طالبان کے حق میں ریلی نکالی گئی، جس کے دوران شرکاء نے امارات اسلامی افغانستان کے سفید پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔

کوئٹہ میں افغان طالبان کے حق میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں سوار افراد نے ریلی نکالی، جو شہر کی مختلف شاہراوں سے ہوتی ہوئی زرغون روڈ پہنچی، ریلی کے شرکآء نے طالبان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

ریلی میں شریک افراد نے افغان طالبان کے امارات اسلامی افغانستان کے سفید پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے۔

سماء ٹی وی کے رابطہ کرنے پر ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے بات کرنے کے بعد اس معاملے پر کوئی رائے دے سکوں گا۔

مزید جانیے : پشاور میں افغان طالبان کے جھنڈے لہرانے پر 2افراد گرفتار

واضح رہے کہ اس سے قبل 11 جولائی کو پشاور میں ایک جنازے کے دوران طالبان کی حمایت میں نعروں پر پولیس نے دو افراد کو حراست میں لیا تھا۔

پولیس کی جانب سے ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کارروائی کی گئی تھی جس میں کچھ لوگوں کو افغان طالبان کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں