کوئٹہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 4ایف سی اہلکار شہید

FC soldier

فائل فوٹو

کوئٹہ ميں بارودی سرنگ کے دھماکے ميں 4 ايف سی اہلکار شہيد ہوگئے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں مارگٹ کوئٹہ روڈ پر بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس میں 4 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے، تمام اہلکار مارگٹ مائنز کی حفاظت پر مامور تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مابق فرنٹیئر کور کے اہلکار دہشتگردوں کی جانب سے بچھائی باردوی سرنگ کا نشانہ بنے، شہداء میں لکی مروت سے تعلق رکھنے والے صوبیدار سردار علی خان، وہاڑی سے تعلق رکھنے والے سپاہی مصدف حسین، ڈسٹرکٹ نیلم کے اویس خان اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سپاہی محمد انور شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن اینڈ کلیننگ آپریشن جاری ہے، بزدل دشمن کے اقدامات بلوچستان میں مشکل سے حاصل کیا گیا امن سبوتاژ نہیں کرسکتے۔

متعلقہ خبریں