کوئٹہ میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

کوئٹہ: دھماکے کی جگہ کا منظر

کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں ایف سی اہلکار بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا قمبرانی روڈ پر اس وقت ہوا، جب بازار میں رش زیادہ تھا۔ دھماکے سے چار افراد زخمی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنے شروع  کردیئے، جب کہ بم ڈسوزل اسکواڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔ بی ڈی ایس کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ دھماکا خیز مواد دیسی ساختہ تھا، جسے بشیر چوک پر نصب کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جمعہ 21 مئی کو بلوچستان کے علاقے چمن میں فلسطین کے حق میں ریلی کے دوران دھماکے سے 6 افراد جاں بحق، جب کہ 14 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

دھماکا جے یو آئی نظریاتی گروپ کے مولانا عبدالقادر لونی کی گاڑی کے قریب ہوا تھا۔