کوئٹہ میں دھماکا

عسکری پوسٹ کے قریب ہوا

کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے ٹرک پر دھماکے سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی۔ حملے میں زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت سے متعلق فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا عسکری چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔

متعلقہ خبریں