کوئٹہ میں پہلا اسمارٹ پولیس اسٹیشن فعال

جديد سسٹم سے مجرموں کا ڈيٹا ريکارڈ ہو گا

بلوچستان کے شہر کوئٹہ ميں پہلا اسمارٹ پوليس اسٹيشن فعال کر دیا گیا جہاں کمپيوٹرائزڈ ايف آئی آر ہوگی اور درخواست دينے والے کو اليکٹرانک رسيد ملے گی۔

جدید سسٹم کے ذریعے نفری، جرائم، تفتیش، سیکیورٹی، پروفائلنگ، انسپکشن اور ڈسپلن کو موثر بنانے کے ساتھ ساتھ مجرموں اور جرائم کا پورا ڈیٹا بھی ریکارڈ کیا جاسکے گا۔

آئی جی پولیس محمد طاہر رائے کے مطابق پولیس موبائل خدمت مرکز کے تحت شہریوں کو کریکٹر سرٹیفیکیٹ، ابتدائی اور بین الاقومی ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء اور پولیس ویریفیکیشن سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

اسمارٹ پولیس اسٹیشن کے علاوہ شہر میں ڈیٹا اینڈ کمانڈ کمیونیکیشن سینٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں سینٹر میں 40ہزار پولیس ملازمین کا ڈیٹا محفوظ کر لیا گیا ہے جس سے اہلکاروں کی حاضری اور گھوسٹ ملازمین کی نشاہدہی کی جاسکے گی۔

متعلقہ خبریں