کوئٹہ میں گیس سلنڈر کا دھماکا، 5 افراد زخمی

News-in-Brief-Urdu

کوئٹہ میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع ایک گھر میں گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، واقعے میں 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس برن سینٹر منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں