کوئٹہ: نامعلوم افراد نے 3 مزدوروں کو اغوا کرلیا

فائل فوٹو

کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں نامعلوم ملزمان نے 3 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ نواحی علاقے مارگٹ میں اولڈ ٹاؤر کے قریب پیش آیا۔ ایف سی کے مطابق اغوا کیے گئے مزدور نجی موبائل فون کمپنی کا ٹاور لگا رہے تھے۔

اغوا ہونے والوں میں ایک مقامی جب کہ ایک کا تعلق بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ اور تیسرے کا پنجاب کے شہر گجرات سے بتایا گیا ہے۔

ایف سی کے مطابق ملزمان کی جانب سے 6 مزدوروں کو اغوا کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں 3 مزدوروں کو چھوڑ دیا گیا تھا۔ مغویوں میں سپر وائزر امانت، ڈرائیور یوسف بلوچ  شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں