کوئٹہ: کنویں کی صفائی کے دوران 4مزدور جاں بحق

3-Child-Killed-Qta-

کوئٹہ میں علمدار روڈ کے علاقے مری آباد میں کنویں کی صفائی کے دوران 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھر گئی جس کے باعث کنویں کام کرنے والے چاروں مزدور بےہوش ہوگئے۔

مزدوروں کو کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد کنویں سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں