کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کو پاکستان سے روانگی کے لیے مقررہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پر لاہور کے مقامی ہوٹل میں قائم آئسولیشن سے ریلیز کردیا گیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے فاسٹ بالرنسیم شاہ پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ناقابل قبول پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانے کی وجہ سے نسیم شاہ 26 مئی کو ابوظہبی روانہ نہیں ہوسکیں گے۔
سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کے لیے بنائے گئے پروٹوکولز کے تحت کراچی اور لاہور سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ابوظہبی روانہ ہونے والے تمام کھلاڑیوں کو24 مئی کو لاہور اور کراچی کے ٹیم ہوٹلز میں داخل ہوتے وقت زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے قبل دئیے گئے اپنے کوویڈ 19ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانا تھی۔
امیں نے بہت محنت کی اور پPSL کے لئے پرجوش تھا- میں گروپ کے تمام میسجز دیکھ کر ہدایات پوری کرتا ہوں۔ پتہ نہیں کہ اس میسج کو کیسے مس کر گیا۔ میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں کرکٹ میری زندگی ہے اور میں بیان نہیں کر سکتا کہ کیسا محسوس کر رہا ہوں۔ اللہ مجھے مضبوط بنائے گا اور میں واپس آؤں گا pic.twitter.com/SfqGBsvmUf
— Naseem Shah (@iNaseemShah) May 24, 2021
#HBLPSL6 UPDATE: Naseem Shah released from isolation
Read more: https://t.co/s7gQPwV0x3#MatchDikhao
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 24, 2021
تاہم نسیم شاہ نے اس موقع پر اپنے 18 مئی کو کئے گئے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروائی اور پرانی رپورٹ جمع کروانے پر انہیں ہوٹل کی علیحدہ منزل پر آئسولیشن میں رکھا گیا،جس کے بعد 3 رکنی انڈیپنڈنٹ میڈیکل ایڈوائزری پینل برائے پی ایس ایل کی سفارشات پر انہیں ریلیز کرنے کافیصلہ کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے کمرشل ڈائریکٹر بابرحامد نے کہا ہےکہ فاسٹ بالر کی پاکستان سپر لیگ میں نسیم شاہ کو شرکت سے روکنے پر کرکٹ بورڈ کو کوئی فخر نہیں ہے لیکن اگر ہم اس خلاف ورزی کو نظر انداز کرتے ہیں تو ہم ممکنہ طور پر پورے ایونٹ کو خطرے میں ڈال دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ہم لیگ کے بقیہ میچز میں شریک تمام افراد کو ایک واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پی سی بی کسی قسم بھی قسم کی خلاف ورزی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا،ہم خلاف ورزی میں ملوث کسی بھی کھلاڑی یا اسپورٹ اسٹاف کے خلاف کاروائی سے گریز نہیں کریں گے۔
متعلقہ خبریں