کوئٹہ گلیڈی ایٹر کےکپتان، کھلاڑی ویزے سےمحروم

فوٹو: پی ایس ایل

اماراتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6 میں حصہ لینے والے کھلاڑی اور آفیشلز کو اب تک ویزے جاری نہ ہوسکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےکپتان سرفراز احمد اور فاسٹ بالر محمد حسنین کو ابوظبی کاویزا نہ مل سکا ہے۔

آج متحدہ عرب امارات کی جانب سے جنوبی افریقا اور بھارت سے فلائٹس کے اجازت نامے کو معطل کردیا تھا، جس کے باعث جنوبی افریقا سے آنے والی براڈ کاسٹرز عملہ دبئی نہیں پہنچ سکا جس سے عرب امارات میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے انعقاد پر شہبات پیدا ہورہے ہیں۔

ایسی صورت حال پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فوری طور پر پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا ہنگامی اجلاس طلب کیا اور انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کی گئی کاوشوں سے آگاہ کیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ گرین لسٹ میں شامل ممالک سے پی ایس ایل کیلئےبراڈ کاسٹرز عملہ بلانےپر غور شروع کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں سنگاپور، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے براڈ کاسٹ عملہ بلانے کیلئے کوششیں شروع کردی گئیں ہیں تاہم براڈ کاسٹ کےلئے سازوسامان پاکستان سےجائے گا۔