کوئٹہ: گیس سلنڈر پھٹنے سے کچا مکان زمین بوس

Quetta cylinder blast

فوٹو: سماء ٹی وی

کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر گیس سلنڈر پھٹنے سے کچا مکان زمین بوس ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کچے مکان کو آگ لگ گئی تھی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ پر ایک گھنٹے بعد قابو پا لیا۔

دوسری جانب ضلع قلعہ سیف اللہ میں منی پیٹرول پمپ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں روپے کا پیٹرول جل کر ضائع ہوگیا۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا جبکہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔