کوئٹہ: 2 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق

فائل فوٹو

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس میں مبتلا 2 مریضوں کو داخل کرایا گیا ہے۔

ایم ایس فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل اسپتال ڈاکٹر نوراللہ موسی ٰخیل کے مطابق دو مریضوں کو کانگو کی علامات کے ساتھ اتوار 23 مئی کی شام اسپتال لایا گیا تھا، جس کے بعد دونوں مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے، جس میں دونوں مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مریضوں کے خون کے نمونے متعلقہ لیبارٹری تجزیہ کے لیے بھجوائے گئے تھے۔ رپورٹ مثبت آنے پر انہیں فاطمہ جناح اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرکے ضروری طبی امداد کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

ایک مریض کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے مسلم باغ جب کہ دوسرے کا بلوچستان کے علاقے ژوب سے ہے

متعلقہ خبریں