کوئی سیاستدان ایسا نہیں جس کےفوج سےرابطےنہ ہو،شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کا کوئی سیاستدان ایسا نہیں جس کےفوج سےرابطےنہ ہو۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات حل ہونے کا تاثر درست نہیں ہے جہاں تک رابطوں کا تعلق ہے ملک کا کوئی ایک بھی لیڈر یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ وہ جی ایچ کیو کی پیداور نہیں ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کونسا لیڈر ہیں جو جرنیلوں سے نہیں ملتا، آپ ملتے بھی ہو اور شرماتے بھی ہو یہ کیا منافقت ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں تبدیلی آئی ہے تو اچھی بات ہے، اپوزیشن نے حکومت کے4 سال پورے کروادیے، پانچویں سال آکرسیاسی حملہ کرنااپوزیشن کی خودکشی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن23مارچ کو آکر کیا کرے گی،کیا ایجنڈا ہے؟ مجھےنہیں لگتاکہ اپوزیشن عدم اعتمادلاسکتی ہے، اپوزیشن میں کوئی جان نہیں،ٹھس ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کہتا تھا کہ اس اسمبلی میں بیٹھنا حرام ہے، فضل الرحمان کا اسٹینڈ تھا استعفے دینےہیں مگر چار سال میں کچھ نہیں کرسکے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو او آئی سی رہنما پریڈ میں شرکت کریں گے جبکہ ماڈرن جہاز جے ٹین سی کی بھی فلائنگ ہورہی ہے۔ یہ 23 مارچ کو آکر کیا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کیلئےخطرناک ہیں انہوں نے یہ بیان دے کر اینکرزسمیت اپوزیشن کومصروف کردیا، ایک دن میں اپوزیشن کی تحریک ختم ہوجائے گی۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ملٹری لیڈرشپ کافیصلہ ہےمنتخب حکومت کیساتھ کھڑی ہوگی، فضل الرحمان کوکہادھرنادینےسےبڑاکوئی غلط فیصلہ نہیں مگر مولانا فضل الرحمان کومیری بات سمجھ نہیں آئی۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 19 وزراء کو وزارتوں سے نکالا گیا، عمران خان جس کو نکال دیتا ہے اگلے دن اس کا نام نہیں ہوتا کیونکہ ان کا اپنا بیس نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ میں صدارتی نظام اورایمرجنسی کی بات نہیں ہوئی یہ افواہیں ہیں مگر اس پر زیادہ شور کرنے والے بتائیں کہ ذوالفقار علی بھٹو کس نطام سے پیدا ہوا تھا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو باہر بھٹانے میں سب شریک ہیں، شہبازشریف نےنوازشریف کوسعودی عرب سےلانےمیں کرداراداکیا، شہبازشریف نوازشریف سے زیادہ کرپٹ ہے، شہبازشریف اورحمزہ شہبازشریف پر سنجیدہ کیسزہیں۔

انہوں نے کہا کہ زرداری کےکیس پرابھی کچھ نہیں کہہ سکتا تاہم شہبازشریف اورحمزہ شہبازشریف پر سنجیدہ کیسزہیں ان کیخلاف کچھ نکلےگا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اقتدار میں دنوں کا پتہ نہیں چلتا،اپوزیشن میں دن نہیں کٹتے، میں عمران خان کے ساتھ آیا ہوں،اسی کیساتھ جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں نےاحتساب کیلئے ووٹ دیا تھا مگر عدالتوں کی وجہ سے مار کھا گئے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کابیان اہم ہےکہ مہنگائی کی وجہ سےرات کوسویانہیں، شوکت ترین ایک بہتر آدمی ہیٕں،حفیظ شیخ کو بھی ٹرائی کیا۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان سے ملاقاتیں جاری ہیں، وقت آرہا ہے ہمیں ذمہ داری سےفیصلےکرناہونگے، دہشتگردی کاجواب طاقت سےدیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور چین دونوں سے بنا کرر کھنی چاہیے یہ یہ نہیں ہوسکتاکسی کوخوش رکھنےکیلئےچین کوناراض کردیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں، چین کہیں نہیں جائےگا،ہم ایک دوسرے کیلئے ضروری ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نےجیوپولیٹیکل صورتحال میں بہت غلطیاں کیں وقت وقت آرہا ہے ہمیں ذمہ داری سے فیصلے کرنا ہونگے، ہمیں ماما بننے کی ضرورت نہیں،ہمیں اپنا وقت دیکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانیوں کےایک لاکھ 6،7ہزارلوگ ابھی بھی یہاں موجو دہیں ہمیں افغانستان کی مدد کرنا ہوگی اور کوشش ہوگی کہ دنیا سے مددملے۔

تازہ ترین

بریگیڈیئر(ر) مصدق عباسی مشیر برائے داخلہ و احتساب مقرر
یوکرائن پر روسی حملہ دنیاکو بدل کررکھ دے گا،امریکی صدر
روس:زیرحراست سیاست دان نوالنی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل
ویڈیو: رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین بھی گرفتار