کوئی ڈر نہیں،ادارے،حکومت،عمران ایک پیج پر ہیں،شیخ رشید

منی لانڈرنگ،شوگرملزکیسزشہزاداکبردیکھ رہے ہیں

شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کوئی ڈر نہیں، سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے۔ ادارے، حکومت اور وزیراعظم ایک پیج پر ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ دنیا میں اپوزیشن لیڈر وطن واپس آتے ہیں، یہ لوگ باہر جانا چاہتے ہیں، بھگوڑے صورت حال کا سامنا کرنے کے بجائے بھاگ جاتےہیں۔ حدیبیہ کیس 2 سے 3 ہفتے میں دائر کر دیں گے، منی لانڈرنگ اور شوگر ملز کیسز شہزاد اکبر دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سائبر ونگ سے لوگوں کی سب سے زیادہ شکایات ہیں، وزارت داخلہ میں ایف آئی اے کا ادارہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ایسا نہیں ہو سکتا سرکاری افسران من پسند سیٹ

پرسالوں نوکری کریں، روٹیشن پالیسی اپنائی ہے، اب افسران کے تبادلے ہوں گے، سائبر ونگ کو مزید فعال کیا جائے گا۔

عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، کوئی ڈر نہیں،سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے۔ حکومت، تمام ادارے اور وزیراعظم ایک پیج پر ہیں۔

جہانگیر ترین

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں، اور نہ ہی کوئی کوئی تحریک عدم اعتماد آرہی ہے، میرا جہانگیر ترین سے الیکشن کے بعد کوئی رابطہ نہیں  لیکن اتنا جانتا ہوں کہ وہ ملک کو بحران میں مبتلا نہیں کریں گے، جہانگیرترین گروپ بجٹ میں عمران خان کو ووٹ دے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم جلد اس بحران سے نکلیں گے، عمران خان اور جہانگیر ترین دونوں پارٹیاں علی ظفر سے مطمئن ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ جہانگیرترین کے لوگوں کو شکوہ ہے تو بتائیں۔

متعلقہ خبریں