بدھ 21 جولائی 2021 22:20
امریکہ میں 2020 کے دوران کورونا وبا کی وجہ سے متوقع اوسط عمر میں ڈیڑھ سالی کی کمی ہوئی ہے۔
نئے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کی وبا سے مرد، سیاہ فارم اور دیگر نسلی کمیونٹیوں کے لوگ زیادہ متاثر ہوئے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یو ایس سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے مطابق 2020 میں پیدائش کے وقت متوقع اوسط عمر 77.3 سال رہی جب کہ یہ 2019 میں 78.8 سال تھی۔
مزید پڑھیں
خیال رہے متوقع اوسط عمر میں نمایاں کمی نے دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکہ میں اوسط عمر میں مستقل اضافے کے ٹرینڈ کو بھی متاثر کیا ہے۔
گوکہ مذکورہ دورانیے کے دوران بعض سالوں میں اوسط عمر میں تھوڑی بہت کمی ہوئی۔ یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد اوسط عمر میں سب سے بڑی کمی ہے۔
مردوں میں متوقع اوسط عمر 74.5 رہی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 1.8 سال کی کمی ہوئی۔ جب کہ خواتین میں اوسط عمر 80.2 رہی اور کمی 1.7 سال ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ’کورونا کی وجہ سے ہلاکتیں ہی اوسط عمر میں اس قابل ذکر کمی کی بنیادی وجہ ہے۔
غیرارادی زخموں سے ہلاکتوں، قتل، ذیابیطس اور جگر کی بیماریوں سے ہلاکتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم اس اضافے کا اثر جزوی طور پر کینسر، سانس کی بیماریوں اور خود کشی سے ہلاکتوں میں کمی نے پورا کر دیا۔

جب کہ ہسپانوی نسل کے مردوں میں سب سے زیادہ اوسط عمر میں کمی ریکارڈ کی گئی (فوٹو: اے ایف پی)