کوٹری میں مال بردار ٹرین کا حادثہ، ڈرائیور اور فورمین زخمی

زخمی سول اسپتال منتقل

کوٹری میں مال بردار ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ حادثے میں ٹرین کا ڈرائیور اور فورمین زخمی ہوگئے۔

جمعرات کی دوپہر ہونے والا یہ حادثہ حیدرآباد اور کوٹری کے درمیان ریلوے ٹریک پر پیش آیا۔ مال بردار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر کر ایک دوسرے میں دھنس گئیں۔ حادثے میں ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا۔

اس حادثے میں ریلوے لائن کے نزدیک رہائشی کوارٹر اور درگاہ کی دیوار کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم رہائشی کوارٹر میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے ٹرین کے ڈرائیور اور فورمین کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ نے بتایا ہےکہ مال بردار ٹرین کراچی سے ساہیوال کوئلے لے کر جارہی تھی۔

متعلقہ خبریں