کوہاٹ کے علاقے شکردرہ کے برساتی نالے میں 7 بچے ڈوب گئے جس میں سے تین کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ چار کو زندہ نکال لیا گیا۔
ایک ہی خاندان کے سات بچے گھر سے کچھ فاصلے پر برساتی نالے میں نہا رہے تھے کہ اس دوران پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئے۔ شور مچانے پر قریبی لوگ پہنچے جنہوں نے چار بچوں کو زندہ بچا لیا جبکہ دو بہن بھائی اور ایک چچازاد بچے کی لاشیں نکال لیں۔
لاشوں کو سول اسپتال شکردرہ منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔
تمام بچوں کی عمریں چھ سے نو سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔
متعلقہ خبریں