کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹرک میں حادثے کے نتیجے میں چار خواتین اور ڈرائیور سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔
راولپنڈی سے کوہاٹ کے علاقہ شکردرہ جانے والی کوچ کو انڈس ہائی وے پر کڑپہ کے قریب حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ سامنے سے آنے والے فروٹ سے بھرے ٹرک میں جا گھسی۔ حادثے میں 12 افراد شدید زخمی ہوئے۔
ریسکیو 1122 نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال کوہاٹ منتقل کیا جہاں متعدد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جبکہ لاشوں کو سول اسپتال لاچی منتقل کر دیا گیا جہاں شناخت کا عمل جاری ہے۔
حادثے سے کوچ مکمل تباہ ہوگئی جبکہ بعض زخمیوں کو باڈی کاٹ کر کوچ سے نکالا گیا۔ پولیس تھانہ لاچی نے تفتیش شروع کر دی۔
متعلقہ خبریں