کيرتھرکے پہاڑی سلسلےاورکاچھو میں بارش،ندی نالوں ميں طغيانی

گاج ندی میں پانی کی سطح کم ہوگئی

Your browser does not support the video tag.

دادو کےقريب کيرتھر کے پہاڑی سلسلے اور کاچھو میں بارش کے بعد ندی نالوں ميں طغيانی ہے۔گاج ندی میں پانی کی سطح کم ہوگئی ہے۔

کیرتھر کے پہاڑی سلسلے اور کاچھو میں شديد بارشيں کے باعث ندی نالے بپھرگئے ہیں۔کاچھو میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور گاج ندی کے سیلابی ریلے نے اطراف ميں تباہی مچا دی ہے۔

سيلابی ريلے سے سڑکوں اور رابطہ پلوں کو شدید نقصان  پہنچا ہے اور سینکڑوں دیہات کا تحصیل ہیڈ کوارٹر جوھی اور ضلع دادو سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

رابطہ سڑکوں کی بندش سے متاثرہ علاقوں ميں کھانے پينے کی چيزوں کی قلت پيدا ہوگئی ہے اورمتاثرين کيلئے انتظاميہ نے امدادی کيمپ بھی قائم کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر دادو کے مطابق گاج ندی میں پانی کی سطح 5 فٹ ہوگئی ہے۔ مزید بارش ہونے کی صورت میں حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں