کينجھرجھيل میں 3 لڑکے ڈوب کر جاں بحق

فائل فوٹو

ٹھٹھہ کی کينجھر جھيل نہانے کے دوران 3 لڑکے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق تینوں لڑکے پکنک منانے کیلئے جھیل پر آئے تھے۔ لڑکے پکنک اسپاٹ کے بجائے گہرے پانی ميں چلے گئے تھے، جہاں انہیں گہرائی کا اندازہ نہ ہوا اور وہ ڈوب گئے۔

موقع پر موجود عینی شاہدین نے لڑکوں کو ڈوبتا دیکھا تو فوراً امدادی اداروں کو آگاہ کیا، تاہم اس دوران لڑکے جانبر ہ ہوسکے۔

لڑکوں کا تعلق کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے تھا۔ تینوں لڑکوں کی عمریں 15 سے 17 سال کے درمیان تھیں۔

متعلقہ خبریں