
بشکریہ ٹوئٹر
وزارت موسمیاتی تبدیلی کے دفتر میں کپڑے دھو کر لٹکانے والے کا پتا چل گیا۔ عمارت کی پہلی منزل پر قائم وفاقی محتسب کے ملازم نے کپڑے سکھانے کیلئے ریلنگ پر کپڑوں کو ڈالا تھا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی امین اسلم نے ٹویٹ پیغام میں بتایا کہ عمارت کی پہلی منزل پر قائم وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کے عملے نے کپڑے دھو کر ریلنگ پر سکھائے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مطلوبہ شخص کی نشاندہی ہوگئی ہے اور اسے آئندہ کپڑے سکھانے کیلئے تار استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے دفتر میں کپڑے سکھانے کی تصویر صبح سے سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔
This sustainable drying was being done by the staff of our neighbors on 1st floor @fospah – culprit caught and advised to use the clothing line – all in good humor on #MayDay 😊 pic.twitter.com/gDYuwCC7sB
— Malik Amin Aslam (@aminattock) May 1, 2021
متعلقہ خبریں